میرپور: بیرون ممالک میں ملازمت کا جھانسہ ،ایجنٹ مافیا سے چھٹکارے کیلئے کمیٹیاں تشکیل

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) میر پورڈ ویژن میں ویزہ ایجنٹ لوگوں کو اچھے روزگار کیلئے بیرون ملک لے جانے کیلئے انہیں ورغلاتے ہوئے ویزہ کی آڑ میں لوگوں سے جمع پونجی ہتھیا لیتے ہیں۔

متاثرین جب ایجنٹ مافیا سے رقم واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں تو انہیں ڈرا دھمکا کر خاموش رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ اس خوفناک ،گھمبیر اور مجرمانہ صورتحال کا فوری تدارک قرین مصلحت اور از بس ضروری ہے۔

لہذا بالا صورتحال کے انسداد و تدارک کی خاطر موثر اقدامات اٹھائے جانے اور اس جرم میں ملوث سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے مارکیٹ میں ایسے اشخاص ایجنٹ اور ایجنسیوں کی تفصیلی جانچ پڑتال (Audit) کیلئے ضلع وار بذیل تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں۔

میرپور:
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور چیئرمین ، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن، ممبر، ایس ایچ او متعلقہ تھانے
کوٹلی:
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور چیئرمین ، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن، ممبر، ایس ایچ او متعلقہ تھانے

بھمبر:
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور چیئرمین ، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن، ممبر، ایس ایچ او متعلقہ تھانے
متذکرہ کمیٹی اپنی سفارشات آئندہ 31 اکتوبر تک ارسال کرنے کی پابندہوں گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف، ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 85 فیصد اضافہ

Scroll to Top