پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
اظہر محمود ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر مقرر کیے گئے ہیں۔ہوم سیریز میں عمران فرحت بیٹنگ کوچ، عبد الرحمٰن اسپن باؤلنگ کوچ اور عبد المجید فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
کلیف ڈیکن فزیوتھراپسٹ، طلحہ بٹ ٹیم پرفارمنس اینالسٹ، گرانٹ لیوڈن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، سید نعیم گیلانی میڈیا منیجر، ارتضیٰ کمال ٹیم سیکیورٹی منیجر، ڈاکٹر واجد علی رفائی ٹیم ڈاکٹر اور محمد احسان مسیور کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی اپنی صفوں میں چھپے شرپسندوں سے علیحدگی کا اعلان کرے،حق دو تحریک کی پریس کانفرنس
پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔




