راولاکوٹ : آزاد کشمیر کے گورننس کے مسائل تلخ حقیقت ہیں، لیکن حق دو تحریک نے کہا ہے کہ حقوق کے نام پر پاک فوج اور پاکستان کے خلاف بیانیہ بنانا، جلاو گھیراؤ اور پولیس پر حملے ناقابل قبول ہیں۔
حق دو تحریک کے جنرل سکریٹری سردار قمر رشید، مرکزی چیف آرگنائزر سردار زاہد، صدر حلقہ 3 پونچھ سردار اکرام منصف، جنرل سکریٹری حلقہ 3 سردار ظہور، سکریٹری سوشل میڈیا حلقہ 3 سردار سہیل اور دیگر نے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پرتشدد تحریک نے کشمیری قوم کے نظریے اور غازی ملت سردار ابراہیم خان کے افکار کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی اپنی صفوں میں چھپے شرپسندوں سے علیحدگی کا اعلان کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایکشن کمیٹی انتخابی سیاست میں آ کر عوام کے سامنے اپنا منشور رکھے۔ روزانہ لاک ڈاؤن، جلاو گھیراؤ اور پرتشدد اقدامات جمہوری اور پرامن طرز سیاست نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد کشمیر بھیجی گئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی اسلام آبادمیں ملاقات
حق دو تحریک آزاد کشمیر نے واضح کیا کہ عوامی حقوق کی جدوجہد پرامن اور جمہوری طریقے سے ہونی چاہیے، نہ کہ تشدد اور انتشار کے ذریعے۔




