آزاد کشمیر میں “کشمیر ڈیجیٹل” کے نام سے آزاد کشمیر کے سب سے بڑے ڈیجیٹل نیوز نیٹ ورک کا افتتاح کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے اس نئے پلیٹ فارم کو سراہا اور اس کی کامیابی کی دعا کی۔ یہ شاندارافتتاحی تقریب پی سی ہوٹل مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق آذاد کشمیر میں آج”کشمیر ڈیجیٹل” کے نام سے آذاد کشمیر کے سب سے بڑے ڈیجیٹل نیوزنیٹ ورک کا افتتاح کیا گیا ہے ، اس چینل کا مقصد آزاد کشمیر میں خبر رسانی کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیزمؤثر اور متحرک بنانا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ناصرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر کشمیر کی اہم خبروں کو عوام تک پہنچانے کے لیے متحرک کردار ادا کرے گا۔
کشمیر ڈیجیٹل کی شاندار تقریب پی سی ہوٹل مظفرآباد میں منعقد ہوئی، اس افتتاحی تقریب میں اہم سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور اس چینل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر کشمیر ڈیجیٹل کی ٹیم اور منتظمین نے اس نیوز نیٹ ورک کی ترقی کی اہمیت پر بات کی جس سے آزاد کشمیر میں معلومات کا دائرہ وسیع ہو گا،ساتھ ہی میڈیا کے گیپ کو دور کرنے کے لیے کشمیر ڈیجیٹل سے توقع کی جا رہی ہے۔
“کشمیر ڈیجیٹل” کی بنیاد ایک نئے دور کی شروعات ہے جس میں آزاد کشمیر کے عوام کو نہ صرف روایتی خبریں بلکہ جدید، تکنیکی اور تیز تر نیوز سروسز فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام سے کشمیر کے مسائل اور ترقیاتی پروگرامز کو بہتر طریقے سے اجاگر کیا جائے گا۔