برطانوی وزیر صحت اینڈریو گیون نامناسب تبصروں پر عہدے سے برطرف

لندن: برطانوی وزیر صحت اینڈریو گیون (Andrew Gwynne)کو سوشل میڈیا پر اپنے حلقے کے عوام اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کے بارے میں نامناسب تبصرے کرنے پر وزارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی لیبر پارٹی کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریو گیون نے اپنے حلقے کی ایک معمر خاتون کی جانب سے مسئلے کے حل کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اگلے انتخابات سے قبل انتقال کر جائیں گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کے بارے میں بھی توہین آمیز پیغامات بھیجے۔

بعد ازاں، اینڈریو گیون نے اپنے پیغامات پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نامناسب تبصروں پر انتہائی شرمندہ ہیں اور اگر ان کی وجہ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ معافی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے عوام کے لیے صحت کارڈ کی فراہمی: سالانہ 5 ارب روپے کا تخمینہ

اس واقعے کے بعد لیبر پارٹی نے ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے اور ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top