جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے میچز بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں کرانے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے اس حوالے سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں درپیش سکیورٹی خدشات کا ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان کے میچز کو کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کیا جائے۔

جونیئر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہوگا اور 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر سخت نوٹس، شفاف تحقیقات اور مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا اعلان

یاد رہے اس سے قبل بھی پاکستان ہاکی ٹیم نے سکیورٹی وجوہات کے باعث بھارت میں ہونے والا ایشیا کپ کھیلنے سے گریز کیا تھا۔

Scroll to Top