اسلام آباد:آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان وویمن ٹیم پہلے میچ میں آج (جمعرات) کو بنگلہ دیش ویمنز کے خلاف کولمبو میں مدمقابل ہوگی۔ میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم اس ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز کولمبو سری لنکا میں کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست سے داغدار کرنے کا بھارتی منصوبہ سامنے آگیا
پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ کولمبو میں ٹیم کو ایڈجسٹ کرنے میں آسانی ہوئی۔ ورلڈ کپ سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس ہے کہ ہر میچ میں ڈٹ کر کھیلیں، پلان پر عمل کریں اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اور پاکستان ویمنز ورلڈ کپ میں اتوار کو آمنے سامنے




