جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، 3 نئے کھلاڑی شامل

(کشمیر ڈیجیٹل): پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جس میں تین نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر 2025 کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ قومی کیمپ 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔ اعلان میں بتایا گیا کہ پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو مزید مختصر کیا جائے گا، جبکہ ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو ٹیم کو جوائن کریں گے، جن میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چھ خلیجی ممالک کے لیے ایک ہی سیاحتی ویزا کا اعلان

اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی، خرم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔

Scroll to Top