سعودی حکومت کا104 ممالک کیلئے ڈائریکٹ حج پیکیجز کی رجسٹریشن کااعلان

جدہ (کشمیر ڈیجیٹل)سعودی وزارت حج وعمرہ نے 104 ممالک کیلئے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے ڈائریکٹ حج پیکیجز کی رجسٹریشن کا آغاز آج بروز اتوار سے کردیا ۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے 104 ممالک کے شہریوں کیلئے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست حج پیکجز بک کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق جو ممالک اس کیٹگری میں شامل ہیں ان ممالک  سے آنے والے عازمین کرام کو حج پیکیج میں تمام خدمات فراہم کی جاتی ہیں جن میں فلائٹ بکنگ کے علاوہ دیگر تمام سروسز شامل ہیں۔

براہ راست حج پیکیج کی بکنگ کرانے والوں کو اپنی مرضی کے مطابق فلائٹ کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا، اس کے علاوہ وہ اپنے اہل خانہ کے لیے بھی پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے مقامی عازمین کیلئے بھی حج 1446 کی رجسٹریشن کھول دی۔

وزارت حج و عمرہ نے مقامی عازمین بشمول شہریوں اور رہائشیوں کے لیے حج 1446 رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے درخواست گزاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل کے ذریعے جمع کرائیں۔

Scroll to Top