مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج کی ناکامی پر پرتشدد چہرہ بے نقاب ،آزاد کشمیر کی عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج مسترد کر دیا ۔۔۔
احتجاج کی ناکامی پر عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے پُر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پُر تشدد احتجاج کے دوران متعدد شہری زخمی،ہڑتال کی ناکامی کی وجہ سے شر پسند عناصر نے پرتشدد کارروائیاں شروع کردیں۔۔
مسلح شرپسند عناصر نے پرامن احتجاج کے نام پراسلحے کا استعمال بھی کیا،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث شر پسندوں کو قانونی عمل کے زریعے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے ایمبولینس کا راستہ روک لیا، بزرگ شہری چل بسے




