احتجاج عوام کا حق مگر انتشار کی کسی کو اجازت نہیں دینگے: ترجمان پاک فوج

پلندری (کشمیر ڈیجیٹل)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم کام کررہا ہے

اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے ادا کی جائیں گی، آزاد کشمیر میں لوگوں کو احتجاج کا حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے 15 ستمبر کو آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مختلف جامعات کے ایک ہزار سے زائد طلبا اور اساتذہ کے سوالات کا جواب دیا جبکہ سوال و جواب کے چند حصوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ کی سیاست پر سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے، آزاد کشمیر میں تمام اشاریئے بشمول تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دے گی، 30 فیصد سے زائد آزاد کشمیر کے لوگ سرکاری نوکری کرتے ہیں۔۔

اللہ تعالیٰ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے۔ احتجاج سب کا حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے،کسی کو انتشار کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا، فوج میں متعدد آفیسرز اور جوان کشمیری ہیں، کشمیر کا مستقبل ”کشمیر بنے کا پاکستان“ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے ایمبولینس کا راستہ روک لیا، بزرگ شہری چل بسے

Scroll to Top