کوہالہ: عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی کال کو عوام نے مسترد کر دیا۔ کمیٹی کی جانب سے بند کیے گئے راستے شہریوں نے کھولنا شروع کر دیے، جس کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
کوہالہ میں دھیرکوٹ کے مقام منہاسہ پر عوام نے پتھر ہٹا کر کوہالہ دھیرکوٹ روڈ بھی کھول دیا، جس سے ٹریفک بحال ہو گئی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ عوامی مشکلات کے باعث وہ ایسے احتجاجی اقدامات کی حمایت نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی معاہدہ قریب ہے، سب خاص مقصد کیلئے متحد ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ




