امریکا کی مسئلہ کشمیر حل کیلئے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

واشنگٹن:امریکہ نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ایک دفعہ یہ بات دہرائی ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت باضابطہ طور پر درخواست کریں تو وہ دونوں کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کشمیر کو ایک دو طرفہ مسئلہ کے طور پر دیکھتا ہے جسے بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مئی میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں مدد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یو این کے باہر کشمیریوں کا احتجاج، سکھ بھی شریک

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کئی عالمی بحرانوں سے نمٹ رہے ہیں لیکن اگر دونوں حکومتوں کی طرف سے مدعو کیا جائے تو امریکہ مدد کے لیے تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی نظر ہے اور امریکا پاکستان میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔

 

Scroll to Top