دبئی: ایشیا کپ ٹی 20کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس جیت کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوگا۔
فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔
قومی ٹیم نے ہفتے کو فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل : پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی کیساتھ ’فوٹو شوٹ‘ کھٹائی میں پڑگیا
کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پر امید ہیں کہ فائنل میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، ایشیا کپ جیتنے آئے تھے ،جیت کر جائیں گے۔
ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں ہرایا لیکن اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک ایشیا کی ہر ٹیم کو شکست دی ہے۔
فائنل میں گرین شرٹس کے عزائم بھی الگ ہیں ا ورجیت کی بھوک بھی بڑھ چکی ہے۔
پاکستان اور بھارت کسی بھی ٹورنامنٹ میں اب تک 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں ہیں یہاں پاکستان بھارت سے آگے ہے۔پاکستان نے 3 بار جبکہ بھارت نےپاکستان کو 2 بار فائنل میں شکست دی ہے۔