ایشیا کپ

ایشیا کپ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاک بھارت ٹاکرا کل ہو گا

دبئی ( کشمیر ڈیجیٹل)ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ایشیا کپ کے فائنل میں ایک بار پھر آمنے سامنے آئیں گی ۔

فائنل میچ کل بروز اتوار کوکھیلا جا ئے گا، پاکستان نے سپر فور میں بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی فائنل میں جیت کے لیے پُرجوش ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: پاک بھارت پہلی بار آمنے سامنے

بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سے کرکٹ فین نے فرمائش کی تھی کہ فائنل جیتنا ہے اس موقع پر حارث رؤف سے کہا تھا کہ اس بار بھارت سے کا بدلہ ضرور لیں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا آخری میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا تھا تاہم سپر اوور میں بھارت نے سری لنکا کو بآسانی شکست دیدی تھی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کیخلاف ایشیا کپ فائنل، مائیک ہیسن کا کھلاڑیوں کو پیغام

سپر اوور میں ہندوستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 3 رنز کا ہدف پہلی ہی گیند پر حاصل کرلیا تھا ۔

سری لنکا کی ٹیم نے 203 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 202 رنز بنا کر میچ برابر کیا، سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 107رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں بیٹررہے تھے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امیچر گالف چیمپئن شپ،پاکستانی گالفر بھارتی حریف کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Scroll to Top