(کشمیر ڈیجیٹل) شیاؤمی نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون ریڈمی 15 متعارف کرا دیا ہے، جو بڑی بیٹری اور جدید فیچرز کے باعث صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
ریڈمی 15 کی سب سے اہم خصوصیت اس کی 7000mAh بیٹری ہے، جو دنوں تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فون میں 33 واٹ فاسٹ چارجنگ دی گئی ہے جس سے یہ کم وقت میں مکمل ری چارج ہو جاتا ہے، جب کہ 18 واٹ ریورس چارجنگ کے ذریعے صارف دوسرے ڈیوائسز بھی چارج کر سکتے ہیں۔
اسمارٹ فون میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جس کا 144Hz ریفریش ریٹ گیمنگ اور ویڈیوز کے شوقین صارفین کو شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی نصب کوالکوم اسنیپ ڈریگن 685 پروسیسر تیز اور ہموار کارکردگی دیتا ہے۔
فوٹوگرافی کے لیے فون میں 50 میگا پکسل ڈوئل اے آئی رئیر کیمرا اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرا موجود ہے۔ سکیورٹی فیچرز میں اے آئی فیس ان لاک اور سائیڈ ماؤنٹڈ فنگر پرنٹ سینسر شامل ہیں۔
فون کو IP64 ریٹنگ حاصل ہے، جو اسے دھول اور ہلکی پھوار سے محفوظ رکھتی ہے۔ ریڈمی 15 تین رنگوں میں دستیاب ہوگا: ٹائٹن گرے، سینڈی پرپل اور مڈ نائٹ بلیک۔
پاکستان میں اس کی متوقع قیمتیں یہ ہیں:
- 4GB RAM + 128GB اسٹوریج: 44,999 روپے
- 6GB RAM + 128GB اسٹوریج: 49,999 روپے
- 8GB RAM + 256GB اسٹوریج: 53,999 روپے
ریڈمی 15 بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں دستیاب ہوگا اور آن لائن پلیٹ فارمز جیسے OLX، دراز، واٹ موبائل اور پرائس اوئے پر بھی فروخت کے لیے موجود ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کم آمدن والے افراد کیلئے آسان ہاؤسنگ فنانس اسکیم کا آغاز




