ایشیا کپ: پاکستان اور سری لنکا آج اہم مقابلے میں آمنے سامنے

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کا تیسرا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس دبئی سے ابوظبی پہنچ چکے ہیں جہاں وہ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔

پیر کو قومی ٹیم نے آرام کیا، تاہم آج کے میچ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے شائقین کی نظریں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر جمی ہوئی ہیں۔ فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان کو لازمی کامیابی درکار ہے، بصورتِ دیگر اگر مگر کا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔

سپر فور مرحلے کی چاروں ٹیموں کے پاس اب بھی فائنل میں جگہ بنانے کا موقع موجود ہے، اور ایک کامیابی بھی کسی ٹیم کو فائنل تک پہنچا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا95واں قومی دن آج منایا جارہا، پاکستانی کمیونٹی کی بھی تقریبات

Scroll to Top