برطانوی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے اہم ہدایت،سفر کے دوران رکھیں بیک اپ پلان

برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کے دوران اپنے ساتھ ایک ‘بیک اپ پلان’ ضرور رکھیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکے سے روانگی کے وقت مسافروں کے پاس دو اہم دستاویزات لازمی ہونی چاہئیں۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ اگرچہ پاسپورٹ اہم ہے، تاہم شناخت کی کوئی دوسری دستاویز بھی ساتھ رکھنا ضروری ہے۔ غیر ملکی سفری چیک لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کے علاوہ فوٹو آئی ڈی کی ایک اضافی کاپی بھی اپنے پاس رکھیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں شناخت میں آسانی ہو۔

دفتر خارجہ نے چھٹیاں گزارنے والے اور کاروباری افراد بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی ہنگامی صورت حال کے لیے اپنا “بیک اپ پلان” ساتھ رکھیں، جس میں رہائش کی تفصیلات، پرواز کی معلومات، پاسپورٹ نمبر، ہنگامی رابطے اور انشورنس پالیسی شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:الگ اور آزاد ریاست کا قیام فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے، اقوام متحدہ

اگر کسی مسافر کا فون گم ہوجائے تو یہ معلومات زیادہ اہم ہو جاتی ہیں۔ دفتر خارجہ نے ہدایت کی کہ یہ معلومات قابل اعتماد دوستوں یا خاندان کے اراکین کے ساتھ شیئر کی جائیں اور روانگی سے پہلے ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں۔

Scroll to Top