سونا

سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں سونا تاریخ کے لحاظ سے مہنگا ترین ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 34ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 719ڈالر فی اونس کی بلند سطح کو چھو گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3400روپے کے اضافے سے 3لاکھ 93ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2915روپے بڑھ کر 3لاکھ 37ہزار 534روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کا بھیانک چہرہ بے نقاب،سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

Scroll to Top