ابوظہبی :ایشیا ٹی 20 ایشیاء کپ میں سپر فور مرحلے میں تیسرا میچ منگل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم پر پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا اہم میچ کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست کے بعد بھی پاکستان ایشیا کپ کافائنل کھیل سکتا ہے،مگر کیسے؟
ایونٹ میں پیر 22 ستمبر کو آرام کا دن ہے، سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
گزشتہ رات گرین شرٹس کو بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں سے ہرایا ہے جبکہ گزشتہ روز بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے بعد سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست دی تھی جس کے بعد فائنل کھیلنے کیلئے سری لنکاسے کامیابی لازمی ہوگی۔




