ایشیا کپ، پاک بھارت میچ، اہم انڈین کھلاڑی کی شرکت مشکوک ہوگئی

دبئی:پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جائےگا، اہم میچ سے قبل بھارت کے اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی اتوار کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں شرکت مشکوک ہے کیونکہ وہ جمعے کو عمان کے خلاف گروپ اے کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے بھارت کے فیلڈنگ کوچ کا کہنا تھا کہ اکشر ٹھیک ہے تاہم وہ بھی اہم میچ میں ان کی شرکت سے متعلق حتمی طور پر تصدیق نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں آج پھر بھارت سے ٹاکرا، پاکستان نے حکمت عملی طے کرلی

گزشتہ روز عمان سے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھارتی فیلڈنگ کوچ کا کہنا تھا کہ اکشر کی حالت اب بہتر لگ رہی ہے، میں بس اتنا ہی اس بارے میں کہہ سکتا ہوں۔

خیال رہے کہ کا اکشر کے نہ ہونے کی صورت میں بھارتی ٹیم کمبینیشن پر اثر پڑ سکتا ہے، دبئی کے میچوں میں بھارت 3 اسپنرز پر انحصار کرتا رہا ہے اور اکشر کے بغیر انہیں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا پڑ سکتی ہے۔

Scroll to Top