کراچی ( کشمیر ڈیجیٹل)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 685ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2800روپے کے اضافے سے 3لاکھ 90ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2401روپے بڑھکر 3لاکھ 34ہزار 619روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیںایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت دکھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن