مون سون کا باضابطہ اختتام، ملک بھر میں گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی

محکمۂ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں سے مون سون کا سیزن ختم ہو گیا ہے اور آئندہ دنوں میں کسی نمایاں بارش کا امکان نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جس سے بحالی کے جاری کاموں پر بھی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تصدیق کی ہے کہ آج سے مون سون کا باضابطہ اختتام ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کے بعد اب تمام تر توجہ متاثرہ علاقوں کی بحالی اور متاثرین کی مدد پر مرکوز ہونی چاہیے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی حصوں میں رات کے وقت موسم نسبتاً معتدل رہے گا، جبکہ دن کے اوقات میں میدانی علاقے خصوصاً پنجاب اور سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے وسط تک زیادہ تر علاقے خشک موسم کے زیرِ اثر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی سی ایل–ٹیلی نار ڈیل آخری مرحلے میں،ڈیٹا لیک سے متعلق تشویشناک انکشافات

ہفتہ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top