عبد الغنی بٹ

عبد الغنی بٹ کی غائبانہ نماز جنازہ مظفرآباد میں ادا ، کشمیر کیلئے زبردست جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) کشمیری رہنما پروفیسرعبد الغنی بٹ کی غائبانہ نماز جنازہ مظفرآباد میں ادا کر دی گئی ۔

نماز جنازہ میں سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، عزیر احمد غزالی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ حریت رہنما پروفیسر عبد الغنی بٹ کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، چوہدری لطیف اکبر جنازہ میں شریک شرکاء نے کشمیری رہنما پروفیسر عبد الغنی بٹ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

بھارت نے سوپور میں پروفیسر بٹ کے جنازے پر پابندی لگا کر ظلم کی مثال قائم کی ۔اس موقع پر چوہدری لطیف نے کہا کہ اہلِ خانہ کو رات کے اندھیرے میں تدفین پر مجبور کیا گیا۔ ان کی تدفین کے موقع پر قابض بھارتی انتظامیہ نے سوپور شہر کو محاصرے میں لے لیا، سیاسی قیادت کو نظر بند کیا گیا ۔

عزیر احمد غزالی نے کہا کہ غیر مسلح بزرگ رہنما کے جنازے پر پابندی بھارتی نام نہاد جمہوریت پر کالا دھبہ ہے، بھارت کشمیری عوام کی مقبول قیادت اور جذبات سے خوفزدہ ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اساتذہ معاشرے کا ستون ، طلبہ کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھیں:ڈپٹی کمشنر باغ

شوکت جاوید میر نے آخر میں کہا کہ پروفیسر عبد الغنی بٹ کی قربانیاں اور جدوجہد کشمیری عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گی ۔

Scroll to Top