ارشد ندیم

قوم سے وعدہ ہے محنت کر کے کم بیک کروں گا ،ارشد ندیم کا پیغام

ٹوکیو:پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھیلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو ایونٹ میں میڈل نہ جیتے سکے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھیلی جا رہی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں فخر پاکستان اور پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ قوم کی توقعات پر پورا نہ اتر سکے اور بغیر کسی میڈل کے باہر ہو گئے۔

اپنی اس شکست کے ارشد ندیم نے سوشل میڈیا پر قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے سپورٹ کرنے پر فینز کا شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی اپنی شکست کی وجہ بھی بتا دی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نراج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر

ارشد ندیم نے کہا کہ انجری کی وجہ سے ان کی فٹنس اور تیاری متاثر ہوئی اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں توقع کے مطابق پرفارم نہ کر سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ قوم سے وعدہ ہے کہ محنت کر کے کم بیک کروں گا اور ایک بار پھر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کروں گا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے انجری کے بعد ٹوکیو میں‌ ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں‌ شرکت کی تھی اور کوالیفائنگ راونڈ میں‌کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی. تاہم وہ فائنل میں دو تھرو ضائع ہونے کے باعث دسویں نمبر پر آئے اور کوئی میڈل حاصل نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج آمنے سامنے

Scroll to Top