لاہور: پاکستان میں طبی انقلاب آگیا،اب بغیر کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی صرف 60 منٹ میں کینسر کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں پہلے جدید کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس جدید طریقہ علاج کے لیے ذریعہ پاکستان میں پہلی بار کینسر جیسے موذی مرض کا کیمو اور ریڈیو تھراپی کے تکلیف دہ طریقہ علاج کے بغیر صرف ایک گھنٹے میں کینسر کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے پہلے پنجاب میں جدید کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کینسر کے علاج کیلئے پنجاب ماڈرن لیڈر بن گیا ہے اور یہاں اب بغیر کیمو تھراپی کے کینسر کا مفت علاج ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت: روسی سائنسدانوں نے ویکسین تیار کرلی
مریم نواز نے بتایا کہ یہ مشین چین سے درآمد کی گئی ہے اور یہ خطے میں چین کے علاوہ کسی کے پاس یہ مشین نہیں ہے۔
اس طریقہ علاج کے ذریعہ بغیر تکلیف کے مریض کو صرف ایک گھنٹے میں اس موذی مرض سے نجات مل جائے گی۔ یہ مشین کینسر کے مریضوں کیلئے امید کی بڑی کرن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مشین 25 کروڑ کی ہے اور پروب 5500 ڈالر کا ہے۔ میں نے اس مشین کی مد میں 5 ارب روپے رکھ دیے ہیں۔ جو مریض اس کا علاج افورڈ نہیں کر سکتے، ان کا مفت علاج کیا جائے گا۔
عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم کڈنی ٹیومر کے علاج کا بھی تجربہ کرنے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے بتایا کہ چین کے دورے پر وہاں صحت سہولتوں کا جائزہ لیا اور اس مشین کو دیکھا جس کا پراسس ایک گھنٹے کا تھا۔ یہ دیکھ کر اس کو پاکستان لانے کی ہدایت کی۔ ٹریننگ کے لیے ڈاکٹر شہزاد کو خصوصی طور پر چین بھیجا جہاں انہوں نے اس مشین کے استعمال کی ٹریننگ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ میو اسپتال میں ایک مشین آپریشنل ہو چکی ہے۔ اس مشین سے کینسر کے 5 مریضوں کا علاج کیا آج وہ صحت مند ہیں۔
جنوبی پنجاب اور راولپنڈی کے لیے مشین آرڈر کرنے لگے ہیں۔ نواز شریف کینسر زیر تعمیر ہے، اس کے لیے تین مشینوں کا آرڈر کریں گے۔




