ٹوکیو(کشمیر ڈیجیٹل)ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین مقابلے کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی۔
ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تھی۔پہلی تھرو کے بعد ان کی ساتویں پوزیشن تھی جبکہ دوسری باری میں ان کا تھرو فاؤل ہوگیا۔
ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔میڈل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے ارشد ندیم کا ابتدائی تین باریوں کے بعد ٹاپ آٹھ میں رہنا ضروری تھا۔
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے، اولمپکس چیمپین 4 تھرو میں 2 فاول کرنے کی وجہ سے ٹاپ 8 راؤنڈ کے لیے کوالی فائی نہیں کرسکے جب کہ دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے بھارت کے نیرج چوپڑا بھی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹس چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 82.73 میٹر کی پہلی تھرو کی ان کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی جب کہ تیسری باری میں وہ 83.75 میٹر کی تھرو ہی کرسکے۔
پاکستانی ایتھیلیٹ ارشد ندیم ان کی چوتھی تھرو بھی فاول ہوگئی، مسلسل دو فاول کرنے کے بعد وہ تماشائیوں میں موجود اپنے کوچ سلمان بٹ کے پاس پہنچ گئے اور ان سے کچھ مشورے لیے۔
فائنل میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 82.73 میٹر کی پہلی تھرو کی ان کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی جب کہ تیسری باری میں وہ 83.75 میٹر کی تھرو ہی کرسکے۔
پاکستانی ایتھیلیٹ ارشد ندیم ان کی چوتھی تھرو بھی فاول ہوگئی، مسلسل دو فاول کرنے کے بعد وہ تماشائیوں میں موجود اپنے کوچ سلمان بٹ کے پاس پہنچ گئے اور ان سے کچھ مشورے لیے۔
جیولن تھرو کے ابتدائی 3 راؤنڈز میں ٹاپ 8 ایتھلیٹس ہی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرتے ہیں، تاہم ارشد ندیم ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، وہ فائنل کے پہلے مرحلے میں ہی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
بھارت کے نیرج چوپڑا نے 83.65 میٹر کی پہلی تھرو کی، نیرج چوپڑا نے دوسری بار میں 84.03 میٹر کی تھرو کی اور ان کی تیسری تھرو ضائع ہوگئی جب کہ بھارتی کھلاڑی کی چوتھی تھرو 82.86 میٹر کی رہی، انہوں نے پانچویں تھرو بھی فاول کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج آمنے سامنے




