(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں مظفرآباد، اٹھمقام ، وادی نیلم ،باغ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بھی بارش ہوئی ، موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
ادھر پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کے دوران 16 سے 19 ستمبر تک بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودیہ اور پاکستان ایک ہی صف میں، سعودی وزیردفاع کا اردو میں ٹویٹ
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔




