چوہدری انوار الحق

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے، وزیراعظم آزادکشمیر

اسلام آباد :وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا معاہدے میں بہترین کردار اداکیا۔
.
ایک بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے،معاہدہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا

پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ کا شراکت دار ہے، دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا میں پاکستان کے کردار کو مزید مضبوط کرے گا،پاکستان اور سعودی عرب کا اتحاد خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، تاریخی دفاعی معاہدہ، مشترکہ اعلامیہ جاری

انہوں نے کہا کہ اہل وطن کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتکاری نے ایک اور کامیابی حاصل کی،معاہدہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں مشترکہ دفاعی تعاون کو یقینی بنائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دنیا نے پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کو تسلیم کیا،سعودی عرب میں مقدس مقامات کے دفاع میں پاکستان کا تاریخی کردار ہے،معاہدہ پاکستان کے لیے دفاع، معیشت اور سفارتکاری میں سود مند ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان حرمین شریفین کا محافظ بن گیا، دفاعی معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے

Scroll to Top