چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کرکٹ ٹیم کو اسٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کو اسٹیڈیم روانہ ہونے کی ہدایت کردی جس کے بعد ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہوگئی۔

چیئرمین پی سی بی نے سابق چیئرمینز رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کیلئے بلایا،ترجمان پی سی بی عامرمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہا پاکستان اوریواے ای کامیچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوگا

ابھی مشاورتی عمل چل رہا ہے،آئی سی سی سے مذاکرات چل رہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی کی رمیز راجہ اور نجم سیٹھی سے مشاورت جاری ہے،


چیئرمین پی سی بی کچھ دیر بعداہم پریس کانفرنس کرینگے پاکستان اور یواے ای کا میچ ساڑھے 7بجے کے بجائے ساڑھے 8بجے کھیلاجائے گا۔

قبل ازیں دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کاسامان بس میں رکھ دیا گیا تھا، لیکن پاکستان ٹیم کے پلیئرز ابھی ہوٹل میں موجود ہیں،کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی بات چیت بھی ہوئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی تھی۔میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت پر پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے پر غور کرسکتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیاء کپ میچ:پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سٹیڈیم جانے سے روک دیا

Scroll to Top