ایشیاء کپ میچ:پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سٹیڈیم جانے سے روک دیا

دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں آج ایشیا کپ 2025(asia cup) کے اہم مقابلے میں دبئی میں آمنے سامنے ہونگی لیکن میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو لیکر ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کاسامان بس میں رکھ دیا گیا ہے،پاکستان ٹیم کے پلیئرز ابھی ہوٹل میں موجود ہیں،کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی بات چیت جاری ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی ہے۔میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت پر پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے پر غور کرسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم ہونے کاامکان ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزارت مذہبی امور کا اہم اقدام، 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری

Scroll to Top