(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد حکومت جموں و کشمیر نے معذور ملازمین کے لیے خصوصی سہولت فراہم کرتے ہوئے اسپیشل کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے معذور سرکاری ملازمین کے اسپیشل کنوینس الاؤنس میں دو ہزار روپے اضافہ کی منظوری دی ہے۔ اب یہ الاؤنس چار ہزار روپے سے بڑھا کر چھ ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے، جو یکم جولائی 2025ء سے مؤثر ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خود مختار اور نیم خود مختار ادارے بھی اپنے مالی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو لاگو کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ تاہم حکومتِ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے اس مقصد کے لیے کوئی اضافی فنڈز یا وسائل فراہم نہیں کیے جائیں گے۔
محکمہ خزانہ نے مزید وضاحت کی ہے کہ باقی تمام شرائط و ضوابط وہی رہیں گے جو اس سے قبل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن مورخہ 9 اگست 2019ء میں درج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فاریسٹ چک پوسٹ چلہانہ کی کارروائی، جڑی بوٹی سمگلنگ کی کوشش ناکام
یہ فیصلہ معذور ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کیا گیاہے۔




