اسلام آباد (کشمیرڈیجیٹل )وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقدہوئی ۔ جس میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی ۔
اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کی بھرپور شرکت، اتفاق رائے سے اعلامیہ جاری،سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب، سابق وزرائے اعظم فاروق حیدر اور عتیق احمد خان ،مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر، پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین حکومتی وزراء کرنل (ر) وقار نور، فیصل ممتاز، یاسر سلطان، عامر الطاف و دیگر اجلاس میں شریک ہوئے ۔
سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ اعلامیہ میں کہا کہ بنیان المرصوص اور معرکہ حق کی کامیابی سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،
اے پی سی اعلامیہ کے مطابق کامیابی سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔مسئلہ کشمیر کو عالمی منظرنامے میں نئی جلا ملی ہے
بھارت آزاد کشمیر کو بلوچستان طرز پر غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، آزادکشمیر کی سیاسی قیادت تحریک آزادی کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حریت جدوجہد میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں،
بھارتی سائفر آزادکشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا ثبوت ہے،راجہ فاروق حیدر نے پریس کانفرنس میں بھارتی سائفر بھی لہرایا۔۔تمام سیاسی جماعتوں کی بھارتی سازش کی شدید مذمت، حالات خراب کرنے کی کسی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔
چوہدری یاسین کا کہنا تھا کہ کسی کو ہماری قربانیوں کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ سائفر بھارت کے ملوث ہونے کا کھلا اعتراف ہے،
سردار حسن ابراہیم کا کہنا تھا کہ سائفر سے بھارتی گھناؤنا کھیل بے نقاب ہو گیا ،ریاست پاکستان کے لیے ہم سب ایک ہیں، عوام فیصلہ خود کریں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت آزاد کشمیر کو بلوچستان طرز پر غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، آزادکشمیر کی سیاسی قیادت تحریک آزادی کی بھرپور حمایت کرتی ہے،
مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حریت جدوجہد میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں، بھارتی سائفر آزادکشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا ثبوت ہے۔راجہ فاروق حیدر نے پریس کانفرنس میں بھارتی سائفر بھی لہرایا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی بھارتی سازش کی شدید مذمت، حالات خراب کرنے کی کسی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گی،بھارتی سرپرستی میں بننے والے کسی فورم یا پریشر گروپ کو عوامی فیصلوں کا اختیار نہیں دیا جائے گا،
اعلامیہ اے پی سی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 21 ستمبر سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ پہلا جلسہ 21 ستمبر راولاکوٹ اور دوسرا جلسہ 22 ستمبر باغ میں منعقد ہوگا۔
سردار عتیق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے ادارے ہماری قومی قیادت کا کارنامہ ہیں۔ چوہدری یاسین بولے کسی کو ہماری قربانیوں کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،یہ سائفر بھارت کے ملوث ہونے کا کھلااعتراف ہے، ۔
سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ سائفر کا منظر عام پر آنا الارمنگ صورتحال ہے،بھارت آزاد کشمیر کے بیس کیمپ کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے، آزادکشمیر میں قانون ساز اسمبلی سب سے بڑا آئینی فورم ہے،عوام شرپسندوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں، تحریک آزادی کو نقصان نہ پہنچنے دیں،
صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ ریاست کے تشخص پر ہم سب متحد ہیں، عوامی رابطہ مہم مل کر شروع کریں گے،سائفر سے بھارتی گھناؤنا کھیل بے نقاب ہو گیا ہے،سردار حسن ابراہیم نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کے لیے ہم سب ایک ہیں، عوام فیصلہ خود کریں،
مجلس وحدت المسلمین آزادکشمیر نے اعلامیے کی مکمل حمایت کر دی، سید یاسر سبزواری نے کہا کہ بھارت کو اسی طرح جواب دیں گے جس طرح بنیان المرصوص میں شکست دی۔۔
دانیال شہاب نے کہا آزادکشمیر کو غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ نہیں بننے دیں گے، بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے،
مزید یہ بھی پڑھیں:اگر آپ نظریہ کشمیر کو فنا کرنے کی کوشش کریں گے تو ہر غیرت مند کشمیری آہنی ہاتھوں سےروکے گا، چوہدری انوار الحق




