(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس سے بے روزگار افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز میں مجموعی طور پر ایک ہزار اسامیاں مختلف تین عہدوں پر مشتمل ہیں۔ ان بھرتیوں کا مقصد ریلوے کی استعداد کار بڑھانا اور سیکیورٹی و خدمات کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 81 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بھرتی کیے جائیں گے، جن کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ مقرر ہے۔ ان نشستوں میں 69 مرد، 8 خواتین اور 4 اقلیتی امیدواروں کے لیے کوٹہ رکھا گیا ہے۔ اسی طرح 914 کانسٹیبلز کی بھرتی بھی عمل میں لائی جائے گی، جن میں 789 مرد، 89 خواتین اور 39 اقلیتی امیدوار شامل ہوں گے۔ کانسٹیبل کی آسامی کے لیے کم از کم تعلیمی معیار میٹرک (سی گریڈ) مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری نگر-جموں شاہراہ بند: سیب برآمدات کو 800 تا1200 کروڑ کا خطرہ
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام بھرتیاں شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی جبکہ تقرریاں ملکی قوانین اور سروس رولز کے مطابق کی جائیں گی۔




