نیلم ویلی میں سیاسی کشیدگی، میرپورہ سے نیلم روڈ بند کر دی گئی

(کشمیر ڈیجیٹل) نیلم ویلی میں کشیدگی کے باعث میرپورہ سے نیلم جانے والی روڈ بند کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہکوٹ میں مسلم لیگ ن کے شمولیتی پروگرام کے دوران سابق وزیر مرتضیٰ گیلانی اور سابق ٹکٹ ہولڈر راجہ بشیر کے  درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی  جو بعد میں مرتضیٰ گیلانی نے معذرت کرلی۔

تاہم مظاہرین نے اس واقعے کو لے کر احتجاج شروع کر دیا اور میرپورہ سے نیلم جانے والی روڈ بند کر دی، جس سے مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر میں گندم کا بحران، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

Scroll to Top