پی ٹی آئی کنونشن ہلڑ بازی کا شکار، کارکن آپس میں الجھ پڑے ، اپوزیشن لیڈر پر عدم اعتماد کا اظہار

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان تحریک انصاف کے کنونشن میں کارکنان کا جھگڑاایک دوسرے پر الزامات کی بارش ۔ تحریک انصاف کا مظفرآباد روانی کے مقام پر ہونے والے جلسے میں ہلڑ بازی ۔کارکنان آپس میں الجھ پڑے۔

درجنوں کارکنوں نے صدر جماعت کی موجودگی میں اپوزیشن لیڈر کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار اور تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کا الزام۔

درجنوں کارکنوں نے کہا کہ آج سب کیلئے سوچنے کا مقام ہے جس بھی جماعت میں لوگ شامل ہو رہے وہ تحریک انصاف کے ہیں

آخر ایسی کونسی وجوہات ہیں جس کے باعث اپوزیشن لیڈر کے ہی حلقہ سے لوگ دوسری جماعتوں میں جا رہے ہیں۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی سکیورٹی فورسز نے اپنے ہی شہریوں پر گولیاں برسادیں، 10 قبائلی ہلاک

Scroll to Top