ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ جارحیت قرار دیا اور قطر کے ساتھ ہر ممکن حمایت کا اعلان کیا ۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے قطر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ کارروائی غیر انسانی اور جارحانہ ہے ۔
محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب اپنے تمام وسائل اور صلاحیتوں کے ساتھ قطر کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی قانونی یا سیاسی اقدام میں اسے مکمل حمایت فراہم کرے گا ۔
انہوں نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کو حملے کا بھر پور جواب دیں گے : قطری وزیراعظم کا اعلان
سعودی ولی عہد کے اس موقف سے خطے میں عرب ممالک کی مشترکہ حمایت اور فلسطینی عوام کے تحفظ کا پیغام کھل کر سامنے آیا ہے ۔




