لندن کے ہیّتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 کے ایک حصے کو ممکنہ خطرناک مواد کی اطلاع پر مسافروں سے خالی کرا لیا گیا۔ اچانک ملنے والے اطلاع نے مسافروں اور عملے میں بے چینی پیدا کر دی۔
ایئرپورٹ کے ترجمان کے مطابق ٹرمینل 4 کا چیک اِن ایریا بند کر کے خالی کرا لیا گیا تاکہ ایمرجنسی سروسز صورتحال کو سنبھال سکیں۔
موقع پر فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے پہنچ گئے، جنہوں نے اس اقدام کو احتیاطی تدبیر قرار دیا۔
ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد مسافر ٹرمینل کے باہر موجود ہیں، جبکہ فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں اندر سرگرم ہیں۔
ایئرپورٹ کے ترجمان نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ فی الحال ٹرمینل 4 کی طرف سفر نہ کریں تاہم ایئرپورٹ انتظامیہ نے وضاحت کی کہ دیگر تمام ٹرمینلز بدستور معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور پروازوں کا شیڈول متاثر نہیں ہوا۔
لندن فائر بریگیڈ نے کہا کہ خالی کرایا جانا صرف ایک احتیاطی اقدام ہے ، مزید تحقیقات کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی کہ اطلاع کس حد تک درست تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیپال : مظاہرین مشتعل، متعدد وزراء کے گھر نذر آتش،تجوریوں سے پیسے نکال کر لٹادیئے




