(کشمیر ڈیجیٹل)جدہ سے لاہور آنے والی سیرین ایئر کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ پرواز طیارے میں اچانک تکنیکی مسئلہ سامنے آیا جس پر کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ طیارے میں دو سو سے زائد مسافر موجود تھے جن میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی تھی۔
ترجمان کے مطابق طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا اور بعد ازاں انجینئرز نے معائنے کے دوران ایندھن کے رساؤ کی نشاندہی کی۔ سول ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مرمتی کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کے ہیروز کو گولڈ میڈل، شہداء کو خراج تحسین ،فیملیز کو پاک فوج کی جانب سے تحائف




