پاکستان

تین ملکی سیریز فائنل : پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے ہدف دیدیا

شارجہ (کشمیر ڈیجیٹل )تین ملکی سیریز کے فائنل معرکے مین پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 142رنز کا ہدف دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ (یو اے ای) میں کھیلے جانے والے تین ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کوجیتنےکے لیے 142 رنز کا آسان ہدف دے دیا ۔

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا ۔ گرین شرٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر 8 و کٹوں کے نقصان پر 141 رنز اسکورکیے ۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 27، محمد نواز نے 25 اور سلمان آغا نے 24 رنز بناسکے ۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 3، نور احمد اور فضل الحق فاروقی کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل میچ شارجہ میں کھیلا جارہا ہے ۔ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلمان مرزا کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سیریز میں 2 میچز کھیلے گئے، ایک میں پاکستان جبکہ دوسرے میں افغانستان کامیاب رہا ۔ میربان متحدہ عرب امارات کی ٹیم 4 میں سے ایک میچ بھی جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئی ۔

Scroll to Top