(کشمیر ڈیجیٹل) وارث خان میٹرو اسٹیشن پر میٹرو بس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ اچانک خرابی کے باعث بس میں درجنوں مسافر پھنس گئے اور خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق بس کے دروازے نہ کھلنے پر شہریوں کو زبردستی دروازہ توڑ کر نکالا گیا۔ اس دوران کئی مسافروں کی طبعیت دم گھٹنے کے باعث بگڑ گئی ۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ اس دوران کافی دیر تک وہ بس کے اندر پھنسے رہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پلان، افغانستان اور سری لنکا سے رابطے




