فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم 17 برس بعد عالمی کرکٹ کی میزبانی کرے گا

(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے رواں برس پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق فیصل آباد میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ اس اسٹیڈیم میں آخری بار اپریل 2008 میں ون ڈے میچ ہوا تھا، جس میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

شیڈول کے تحت پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، جن میں پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی اور باقی دو میچ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈہول گرلز ہائی سکول کی عمارت عدم تعمیر، شہریوں کا شدید احتجاج

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں تینوں ون ڈے میچز چار، چھ اور آٹھ نومبر کو شیڈول کیے گئے ہیں، جس کے ساتھ 17 سال بعد اس شہر میں عالمی کرکٹ دوبارہ لوٹ رہی ہے۔

Scroll to Top