چنار والی بال چیمپئن شپ کے پول میچزدلچسپ مقابلےاختتام پذیر، فائنل آج

مظفر آباد: چنار والی بال چیمپئن شپ کے پول میچز دلچسپ مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہو گئے، نوجوان کھلاڑیوں نے ایونٹ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لئے۔

مظفرآباد کنگ عبداللہ کیمپس یونیورسٹی میں جاری ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کی بڑی تعداد میدان میں موجود رہی، جہاں ہر میچ کے ساتھ جوش و خروش بڑھتا گیا۔

ایونٹ کا بڑا معرکہ یعنی فائنل ااج دو بڑی ٹیموں پونچھ اور ہٹیاں بالا کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے لیے نہ صرف کھلاڑی بھرپور تیاری میں ہیں بلکہ شائقین بھی بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ: متنازع فیصلے پر پاکستان کا احتجاج

شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پونچھ آزادکشمیر کی ٹیم نے میرپور واریرز کو ہرایا اور ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

چنار والی بال چیمپئن شپ کا یہ فائنل آزاد کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کا ایک بڑا موقع سمجھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top