ویتنام : یوم آزادی پرتاریخ کی سب سے بڑی پریڈ ، عوام میں 380 ملین ڈالرتقسیم

ویتنام (کشمیر ڈیجیٹل)ویتنام کے 80 ویں یوم آزادی پرملکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کیساتھ ہر شہری کو حکومت کی طرف سے رقوم کا تحفہ بھی دیا گیا۔

پریڈ دیکھنے دارالحکومت ہنوئی کی سڑکوں پر لاکھوں افراد جمع ہوئے جن میں سے بیشتر سرخ رنگ کی شرٹس پہنے اور قومی پرچم تھامے ہوئے تھے۔

ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پریڈ کے دوران ویتنام نے اپنا جدید ترین فوجی ساز و سامان پیش کیا جس میں روسی ساختہ Mi-171 ہیلی کاپٹرز، سخوئی Su-30 لڑاکا طیارے اور مقامی طور پر تیار کردہ ڈرونز شامل تھے۔

پریڈ میں ہزاروں ویتنامی فوجیوں کے ساتھ ساتھ چین، روس اور دیگر ممالک کے دستوں نے بھی شرکت کی، سمندر میں ہونے والی علیحدہ تقریب میں روسی آبدوزیں اور فریگیٹس بھی پیش کی گئیں۔

یوم آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر حکومت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے 10 کروڑ شہریوں میں سے ہر ایک کو ایک لاکھ ڈونگ (3.80 ڈالر) کی رقم بھی دے گی جس پر تقریباً 380 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

ویتنام کے صدر لیونگ کوانگ نے گزشتہ ہفتے عام معافی کا اعلان بھی کیا جس کے تحت 13 ہزار 920 قیدیوں کو ان کی سزا مکمل ہونے سے قبل رہا کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 2 ستمبر 1945 کو ہو چی منہ نے اسی مقام پر فرانس کے تسلط سے ویتنام کی آزادی کا اعلان کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی

Scroll to Top