(کشمیر ڈیجیٹل): ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے مرغی، پھل اور سبزیوں کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بروائلر مرغی کی قیمت 484 روپے مقرر کی گئی ہے، بریڈر مرغی 590 روپے میں فروخت ہوگی۔ گولڈن مرغی کی قیمت 1050 اور 890 روپے طے کی گئی ہے۔
سبزیوں میں گریڈ ون آلو 80 روپے فی کلو اور گریڈ ٹو آلو 60 روپے فی کلو میں فروخت ہوں گے۔ چینی لہسن کی قیمت گریڈ ون کیلئے 310 روپے اور گریڈ ٹو کیلئے 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح سرخ پیاز گریڈ ون 90 روپے اور گریڈ ٹو 50 روپے میں دستیاب ہوگی۔ پھول گوبھی گریڈ ون 150 روپے اور گریڈ ٹو 120 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فرنچ بینز اور کریلا 260 روپے فی کلو میں فروخت ہوں گے۔


انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ چیکنگ کی جائے گی۔




