یاماہا

یاماہا وائی بی آر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

یاماہا نے اپنی مقبول موٹرسائیکل وائی بی آر ۔125کو بغیر کسی اضافی سود (مارک اپ) کے آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کی پیشکش کردی ہے ۔

یہ اسکیم بینک الفلاح کے تعاون سے شروع کی گئی ہے ، جس کے تحت صارفین یبر 125، YB125Z اور YB125Z DX ماڈلز کو اپنی مالی سہولت کے مطابق 3 سے 36 ماہ تک اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں ۔

اس پیشکش میں صرف معمولی پراسیسنگ فیس وصول کی جائے گی جبکہ اصل رقم پر کوئی سود نہیں لگایا جائے گا ۔

یاماہا YBR 125 کی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 500 روپے ہے، جسے 3 ماہ کی قسط پر ماہانہ تقریباً 1 لاکھ 57 ہزار روپے اور 36 ماہ کی قسط پر ماہانہ تقریباً 22 ہزار روپے ادا کر کے خریدا جا سکتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آسان اقساط ،ہونڈا سی جی 125 کے خریداروں کیلئے بڑی خبرآگئی

3اور 6 ماہ کی اقساط پر پراسیسنگ فیس بالترتیب 5 اور 8 فیصد ہے، جبکہ 9 سے 36 ماہ کی قسطوں پر صرف 2.5 فیصد فیس لاگو ہوگی ۔ یاماہا کا یہ اقدام ایسے صارفین کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہے جو یکمشت ادائیگی سے قاصر ہیں اور معیاری موٹرسائیکل خریدنا چاہتے ہیں ۔

بینک الفلاح کی جانب سے بھی اس اسکیم کو صارفین کے لیے آسان اور مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے ۔ یاماہا کی یہ نئی پیشکش مارکیٹ میں موٹرسائیکل خریداری کے عمل کو مزید سہل بنا دے گی ۔

Scroll to Top