مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت آزاد کشمیر کے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ستمبر کے وسط تک حکومت آزاد کشمیر ایک جامع تعلیمی پیکچ دیکر آزاد کشمیر کے تمام تعلیمی اداروں کی ضروریات کسی تحصیص کے بغیر ضروریات کے مطابق پوری کرے گی۔
کالج اور سکولز کے دونوں محکموں میں اس وقت7000 سے زائد جریدہ اور غیر جریدہ آسامیاں خالی ہیں کالجز والی آسامیوں میں سے نصف کے ٹیسٹ انٹرویو ہو رہے ہیں اور جلد ہی کالجز کے سٹاف کی زیادہ ضروریات پوری ہو جائیں گی ۔۔
آزادکشمیر کی معزز عدالتوں خاص عدالت العظمی کے دلی طور پر شکر گرار ہیں کہ انہوں نے ہمارے اداروں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر کم وقت میں ڈائریکشن جاری کی جن کے باعث ہم جلد اپنے کالجز کے سٹاف کی ضروریات بھی پوری کر لیں گے جس سے آزاد کشمیر بھر میں جملہ اداروں کی سٹاف کی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔
فاطمہ جناح گرلز پوسٹ کریجویٹ کالج کے گرلز ہاسٹل کے ایڈیشنل ایڈمن بلاک کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔
تقریب سے وزیر ہائیر ایجوکیشن کے علاوہ اپوزیشن لیڈر فاروق احمد خواجہ، ڈی پی آئی کالجز خواجہ عبد الرحمن اور ہائیر ایجوکیشن کی نظامت اعلیٰ اور منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر اور دیگر سینئر آفیسران کے علاوہ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کی پرنسپل دیگر سٹاف ممبران طالبات اور انتظامیہ کے دیگر اہلکاران کے علاوہ مقامی بلدیاتی نمائندوں تاجر ایسوسی ایشن اور میڈیا کے نمائندوں (بشمول محکمہ تعلقات) اور دوسرے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کی سربراہی میں ہماری حکومت نے اب تک دیگر شعبوں اور اداروں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں خاص کر انٹر اور ڈگری کالج کے سٹاف اور دیگر سازوسامان کی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاح میں کالجز کی عمارتوں اور میل اور فی میل کالجز کے طلباء اور طالبات کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے50 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے بسوں کی اہم سہولیات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں بھی ہماری وزارت اور محکمہ نے فی میل سٹاف اور طالبات کے مسائل کو زیادہ ترجیح دی ہے
انہوں نے کہایہ بات خوش آئند ہے کہ اس ڈگری کالج سمیت طالبات کے دیگر تعلیمی اداروں کی طالبات کے نتائج طلباء سے بھی بہتر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد کے اس ادارے جو دارلحکومت کے اہم ترین شہری ایریا کا سب سے دیرینہ اور ایک تاریخی تعلیمی ادارہ ہے کے سٹاف اور طالبات کی اہم سہولیات کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ اس کے کروڑوں روپے کے گرلز ہاسٹل کے ایڈمنسٹریٹو بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔۔
دس سے زاہد کمرہ جات کی تکمیل کی 5ماہ کی مدت بھی مکمل کر دی ہے۔ انہوں نے کہاٹھیکیداروں کا اب تک کا کا م اچھا ہے اور مجھے توقع ہے کہ ہمارے محکمہ کے تعمیراتی آفیسران کے ساتھ مل کر اس پراجیکٹ کے ٹھیکیدار مقررہ مدت میں یہ معیاری کام مکمل کریں گے۔ جس سے بھی اس کالج کی طالبات کو اہم سہولیات میسر آئیں گی۔
انہوں ے کہا کہ اس حلقہ کے ایم۔ ایل۔ اے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد خان صاحب جو بہت سینئر راہنماء اور پارلیمنٹرین ہیں کے علاوہ ادارہ کی پرنسپل نے جن جن مسائل کی طرف توجہ دلائی ہے ان کو بھی حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اور طالبات کیلئے آڈیٹوریم اور کھیل و تفریح کی دیگر سہولیات کیلئے بھی اگلے ماہ کے تعلیمی پیکیج میں دستیاب وسائل کے تحت ترجیح دے کر اقدامات کریں گے۔
وزیر ہائیر ایجوکیشن نے مزید کہا کہ ان کی وزارت اور محکمہ کے تحت اس گرلز ڈگری کالج جیسے معیاری تعلیمی اداروں کی جملہ ضروریات پوری کریں۔
انہوں نے اس ڈگری کالج کی اب تک کی کارکردگی اور بہتر نتائج کی ستائش کرتے ہوئے ان کو دیگر ضروری سہولت کی فراہمی کا بھی بقین دلایا اور پرنسپل کی تجاویز پر عمل درآمد کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی اور آزاد کشمیر بھر میں اپنی وزارت اور محکمہ کے تحت حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے تعلیمی اداروں کی جملہ ضروریات کیلئے کروڑوں اربوں روپے کے فنڈزخرچ کر کے میرٹ پر سہولیات کی فراہمی اہم تفصیلات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ عدالتی احکامات کے باعث قبل ازیں تعلیمی اداروں کی سٹاف کی جو ضروریات پوری نہیں کر سکے اب پوری کریں گے۔




