اسلام آباد:وفاقی حکومت نے حکومت آزاد جموں وکشمیر کو ترقیاتی گرانٹ کی مد میں9ارب 61 کروڑ روپے سے رقم جاری کردی ہے۔ یہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے استعمال کی جائے گی۔
فنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال2025-26کی پہلی ششماہی (پہلی اور دوسری سہ ماہی) کے ترقیاتی منصوبوں کا احاطہ کرنے کے لیے ’’بلاک ایلوکیشن‘‘ کے طور پر جاری کئے گئے ہیں۔
سیکشن آفیسر بابر نذیر کی طرف سے دستخط کردہ ہدایت میں واضح کیا گیا ہے کہ رقم کو خصوصی طور پر ان اسکیموں کے لیے استعمال کیا جائیگی جو مجاز اتھارٹی کے ذریعے پہلے سے منظور شدہ ہوں اور آزادکشمیر کے اپنے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں درج ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر،جاریہ اخراجات140ارب،ترقیاتی بجٹ کیلئے48ارب مختص، وزیراعظم نے 5 ارب کا پیکیج بھی دیدیا
وفاق کی طرف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو پہلے ہی منتقلی کی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔اے جی پی آر کو اس سال کے کھاتوں میں رقم کو ایڈجسٹ کرنے اور لین دین کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاق کی طرف سے بجٹ میں آزادکشمیر کے ترقیاتی پروگرام کیلئے48ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے 5ارب کا خصوصی پیکیج بھی بجٹ میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے گرین کلائمیٹ فنڈز کی اکریڈیشن میں غیر سنجیدگی ،آزاد کشمیر ماحولیاتی تباہی کے دہانے پر




