بھمبر: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سیلاب میں بہہ کر آنیوالے مائنز ناکارہ بنا دیئے

بھمبر(کشمیرڈیجیٹل) سب ڈویژن سماہنی کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک گاؤں کھوہ پانی بنڈالہ میں برساتی نالے میں بہہ کر آنے والے مائنز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔

یہ کارروائی کمانڈر گل شیر کی نگرانی میں اس وقت عمل میں لائی گئی جب بنڈالہ موڑ کے رہائشی دوکاندار خالد محمود نے نالے میں موجود مائن کی اطلاع حکام کو دی۔

اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بھارتی زیرِقبضہ جموں و کشمیر کی جانب سے آنیوالے نالے میں پائے گئے مائنز کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔

اہلِ علاقہ نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عوام سے اپیل کی کہ بارشوں کے دوران ایل او سی کے قریب اگر کسی کو مائن یا مشتبہ بارودی مواد نظر آئے تو فوراً متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب: سیلاب کی تباہ کاریاں، کئی بند ٹوٹ گئے، بڑے پیمانے پر نقل مکانی،درجنوں بستیاں ڈوب گئیں

Scroll to Top