پٹہکہ بازار میں تاجر یونین کے انتخابات 30 اگست کو ہوں گے

(کشمیر ڈیجیٹل)پٹہکہ بازار میں تاجر یونین کے انتخابات 30 اگست کو ہوں گے، جہاں پانچ سو باسٹھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابی عمل میں دو پینل آمنے سامنے ہیں اور دونوں جانب کے ووٹرز و سپورٹرز اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے سرگرم ہیں۔

انتخابات کے قریب آتے ہی پٹہکہ بازار میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے اور انتخابی دفاتر پر ووٹرز کی آمدورفت بھی جاری ہے۔ اس موقع پر کشمیر پینل کے صدارتی امیدوار سید سجاد حسین شاہ اور نامزد جنرل سیکرٹری نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں مقامی تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور کاروباری سہولیات میں بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے دریاؤں کی صورتحال، واپڈا نے تفصیل جاری کردی

Scroll to Top